کوٹلی ،ریسکیو1122کے زیراہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف سکولز میںہفتہ آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب

ریسکیواہلکاران نے کمال مہارت سے قدرتی آفات کی صورت میںبلند وبالاعمارتوں میںپھنسے ہوئے لوگوںکونکالنے کاعملی مظاہرہ پیش کیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:11

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) ریسکیو1122کے زیراہتمام ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف سکولز میںہفتہ آگاہی مہم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122شوکت ناز ، فائیر اینڈ ریسکیو آفیسر ماجد رزاق ملک کے علاوہ رضاکاران ، کشمیر بلڈ بنک 123اور طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی منعقدہ تقریب میںریسکیواہلکاران نے کمال مہارت سے قدرتی آفات کی صورت میںبلند وبالاعمارتوں میںپھنسے ہوئے لوگوںکونکالنے کاعملی مظاہرہ پیش کیا آفات سماوی اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے عملی مشقوں کا مظاہرہ بھی کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122شوکت ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت کا آنا ایک فطری عمل ہے لیکن نقصانات کے خطرے کو کم کرنا انسانی کوشش کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم رضاکارانہ جذبے کو فروغ دیکر قدرتی آفات کے خطرے کو کم سے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتے ہیںکسی بھی آفت سے مقابلہ کرنے کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنا وقت کی ضرورت ہے۔ انھوں کے کہا کہ گلوبل وارمینگ کے نتیجے میں ہمارے علاقے کو خطرہ درپیش ہے اور اس کے لئے پیش بندی کی ضرورت ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122شوکت ناز نے کہا کہ ریسکیو1122مشکل کی ہرگھڑی میںعوام کی خدمت کے لیے ہروقت تیاررہتی ہے ریسکیو1122کے جوانوںنے پیشہ ورانہ مہارت کامظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوںکوسامنے لایاہے۔

متعلقہ عنوان :