خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:28

خصوصی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 11اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) نے مقدمہ کا ضمنی چالان عدالت میں جمع کرا یا۔ جمع کرائے گئے ضمنی چالان میں 23 گواہان شامل کئے گئے ہیں ۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔