زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجراء، تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے،اے ڈی زراعت

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:28

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پی پی خواجہ عبدالحئی عابد نے کہا کہ زرعی ادویات ڈیلرز کے نئے لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، خواہشمند حضرات 26اکتوبردن 2بجے تک ان کے دفتر میں اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، نئے لائسنس کے اجراء کیلئے تربیت 4نومبر سے 18نومبر تک ہوگی جبکہ لائسنس کی تجدید کیلئے تربیت 19اکتوبر سے 21 اکتوبر تک ہوگی، تمام تربیتی کورس ضلعی دفتر میں ہوں گے۔