ساہیوال،حضرت سیدنا عبدالقادرجیلانی کا عرس مبارک 17اکتوبر کو ہو گا

بدھ 9 اکتوبر 2019 19:50

ساہیوال،حضرت سیدنا عبدالقادرجیلانی کا عرس مبارک 17اکتوبر کو ہو گا
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانی،حضرت خواجہ اویس قرنی اور صاحبزادہ پیر سید علی احمد صابرشاہ کا عرس مبارک 17اکتوبر بعد نماز عشاء سادات منزل نئی آبادی جھال روڈ ساہیوال زیر صدارت ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ ولی اور صاحبزادہ پیر سید طحہ ٰ علی احمد شاہ ولی منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تلاوت کے بعد نعت خوانی کاپروگرام ہوگا اور ملک بھر کے نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن،الحاج شہباز قمر فریدی،شعیب رضا شاہد قادری اورشاہد محمود قادری خصوصی طورپر شرکت کرینگے،جبکہ نقابت کے فرائض محمد شکیل خان قادری انجام دیںگے۔ ممبرقومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے بتایاہے کہ عرس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔