Live Updates

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتیزی ،مایہ کاری مالیت میں9ارب60کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:02

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںتیزی ،مایہ کاری مالیت میں9ارب60کروڑ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی33500پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں9ارب60کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت2.18فیصدکم جبکہ53.29فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33340پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کی گئی،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس33604پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے اپنے حصص فروخت کرتے کوترجیح دی،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس47.12پوائنٹس اضافے سی33523.74پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طورپر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،152کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب60کروڑ78لاکھ98ہزار505روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب8ارب33کروڑ98لاکھ70ہزار409روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر23کروڑ76لاکھ76ہزار960شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت53لاکھ48ہزار370شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت74.50روپے اضافے سی1618.00روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت45.61روپے اضافے سی1058.15روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت249.00روپے کمی سی5551.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت38.35روپے کمی سی1775.01روپے ہوگئی ۔

بدھ کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ70لاکھ67ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت98پیسے اضافے سی15.48روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈکی سرگرمیاں2کروڑ60لاکھ68ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت33پیسے اضافے سی10.95روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس19.06پوائنٹس اضافے سی15754.76پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس18.37پوائنٹس اضافے سی53487.97پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس37.06پوائنٹس اضافے سی24187.77پوائنٹس پربندہوا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات