پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:02

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے اور اوپن مارکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.44روپے سے گھٹ کر156.40روپے اورقیمت فروخت156.54روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.10روپے سے گھٹ کر156.00روپے اورقیمت فروخت156.60روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قیمت میں20پیسی کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.50روپے سے گھٹ کر171.30روپے اورقیمت فروخت173.50روپے سے گھٹ کر171.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید191.00روپی اورقیمت فروخت193.00روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.55روپے سے گھٹ کر41.50روپے اورقیمت فروخت41.75روپے سے بڑھ کر41.80روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے گھٹ کر42.50روپے اورقیمت فروخت42.90روپے سے گھٹ کر42.80روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.50روپے سے گھٹ کر22.20روپے اور قیمت فروخت23.80روپے سے گھٹ کر23.20روپے ہوگئی۔