چاروں صوبوں میں زرعی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے اور نہری نظام کو بہتری کے لئے نئی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:44

ٓپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) چاروں صوبوں میں زرعی پانی کو ضائع ہونے سے بچانے اور نہری نظام کو بہتری کے لئے نئی سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ضائع ہونے والے پانی کی شرح میں بیس فیصد تک کمی ہو جائیگی موجودہ وفاقی حکومت نے زراعت کے شعبے کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کرتے ہو ئے نئی سکیم متعارف کرائی ہے جس کی بدولت ضائع ہونے والے 60فیصد پانی کو چالیس فیصد تک لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پانی کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے لئے عالمی بینک کی اشتراک سے ملک کے سات مقامات پر پانی کی مانٹیرنگ کا جدید ترین الیکٹرانک نظام نصب کیا جائے گا۔ اس کے لئے کنسلنٹنٹس کے انتخاب کے لئے درخواستیں وصول کر کے کنسٹلنسٹس کا انتخاب کر کے انہیں ان مقامات پر ٹیلی میٹری سسٹم لگانے ، فیزیبلٹی ، سٹڈی مکمل کروائی جائیگی ۔ اور ان کی نگرانی میں ہی یہ نیا ٹیلی میٹری نظام نصب ہونے سے پانی چوری کی شکایات اورصوبوں میں آپس میں بداعتمادی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا ۔ یہ سسٹم دو سال کی مدت میں نصب کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :