جرمنی کی دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی مقابلے کی صلاحیت میں کمی

بدھ 9 اکتوبر 2019 21:56

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہونے والے ملک جرمنی کی دیگر بڑے ممالک کے ساتھ اقتصادی مقابلے کی صلاحیت میں ماضی کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی اقتصادی فورم کی جاری کردہ ایک نئی فہرست کے مطابق جرمنی اقتصادی مسابقت کی اہلیت میں پہلے تیسرے نمبر پر تھا، لیکن اب ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نئی فہرست میں اب ہانگ کانگ، ہالینڈ، سوئٹزرلینڈ اور جاپان جرمنی سے آگے ہیں۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکا ،دوسرے نمبر پر سنگاپور جبکہ کانگو، یمن اور چاڈ کے نام سب سے آخر میں آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :