ہانگ کانگ، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں چینی سیاحوں کی آمد میں 56 فیصد ریکارڈ کمی

بدھ اکتوبر 22:00

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران طویل قومی تعطیلات کے دوران مرکزی چین سے ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد، سال بہ سال کے اعتبار سے نصف سے بھی کم رہی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کی حکومت کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے 6 اکتوبر یعنی عوامی جمہوریہ چین کے یوم تاسیس کی تعطیلات کے دوران چین سے آنے والے افراد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد رہی۔ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 56 فیصد کم ہے۔اس عرصے کے دوران ہانگ کانگ آنے والوں کی مجموعی تعداد 37 فیصد کی کمی کے ساتھ تقریبا 18 لاکھ 80 ہزار رہی۔ہانگ کانگ میں سالانہ 6 کروڑ سے زائد افراد آتے ہیں، جن میں سے 80 فیصد کا تعلق مرکزی چین سے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :