عراق: حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل

مظاہروں میں اب تک 110سے زائد افراد جاں بحق چھ ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) عراق میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سیاحتجاج روکنے کیلییاصلاحات کیدوسرے پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں ہونے والیفیصلوں کو عراقی وزیراعظم نیسوشل میڈیا پرپوسٹ کیا لیکن عراق کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت معطل ہے۔رپورٹس کے مطابق سات روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 110سے زائد افراد جاں بحق جبکہ چھ ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔کشیدہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی عراقی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔