بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات2019کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے انٹر پارٹ ون کے سالانہ امتحانات2019کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کا نتیجہ 47.58فیصد رہا۔48429۔امیدواروں نے فارم وصول کئے جبکہ امتحان میں 46678طلبا ء ا ور طالبات امیدواروں نے حصہ لیا اور بائیس ہزار208طلباء اور طالبات کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

پری میڈیکل کے 13ہزار36امیدواروں نے امتحان دیا 8251کامیاب امیدوار کامیاب ہو گئے نتیجہ63.29 فیصد رہا۔ پری انجئیرنگ گروپ کے 7301امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا 4551امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ62.33فیصد رہا ۔ جنرل سائنس گروپ میں 8619امیدواروں نے امتحان دیا 2390امیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ27.73فیصد رہا۔ کامرس گروپ کے 920امیدواروں نے امتحان دیا 472کامیاب ہوئے نتیجہ51.20فیصد رہا۔ ہیومینٹیز Humanitiesگروپ میں 11867امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4644کامیاب ہوئے نتیجہ39 فیصد رہا۔ کامرس کے پرائیویٹ 159امیدواروں نے امتحان دیا جن میں 55پا س ہو ئے اور نتیجہ 34.59فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :