صومالیہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:40

موغادیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) صومالیہ کے دارلحکومت کے نواح میں فوجی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی،حادثے میں 2 فوجی اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ موغادیشو نواحی جنوبی علاقہ لوئر شبیلے کے شہر افگوئے جانے والی سڑک کے کنارے بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی جو گزشتہ رات کو اس وقت سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی سے ٹکرا کر پھٹ گئی جب وہ علاقے سے متعدد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔بم پھٹنے سے 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو ئے ہیں۔