تعلیمی اداروں کے گرد انسدادِ منشیات مہم جاری‘400منشیات فروش گرفتار،مقدمات درج

بدھ اکتوبر 22:56

لاہور۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرلاہور پولیس کی جانب سے شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے‘کریک ڈائون کے دوران ابتک 400 منشیات فروش گرفتار کرکے 387مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نی93، کینٹ ڈویژن 84، سول لائن ڈویژن29، صدر ڈویژن101، اقبال ٹائون ڈویژن43جبکہ ماڈل ٹائون ڈویژن نی50ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ملزمان کے قبضہ سی115کلو277گرام چرس ،62.5 گرام آئس، 572 گرام ہیروئن، 580گرام افیون،09کلوسے زائد بھنگ اور2635 لیٹرشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے گرد پٹرولنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بڑھا دی ہیں‘ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے علاوہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبا و طالبات کو منشیات کی طرف راغب کرنے والے سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔