فیصل صالح حیات پاکستان فٹ بال کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں،اسفند یار منگی

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن سکھر ڈویژن کے سابق کوآڈینٹر اسفند یار منگی نے کہا ہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے قائم نارملائیزین کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والے فیصل صالح حیات پاکستان فٹ بال کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں 16سال سے ملکی فٹ بال تباہی کے ذمہ دار اور فیفا کی حمایت کا راگ الاپنے والے آج فٹ بال کی سب سے بڑی تنظیم کی حکم عدولی کے مرتکب ہو رہے ہیں انہیں چاہئے کہ باعزت طریقے سے اب گھر جائیں اور فٹ بال کی ترقی کرنے والوں کا آگے آنے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں مقامی ہوٹل میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اور اب فیفا نے بھی پاکستان فٹ کو درست سمت میں لانے کیلئے نارملائیزیشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے جسے سابق صدر نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ، پاکستان میں فٹبال گیمز کو بچانے کیلئے ہم ہر وقت اپنا کردار ادا کرتے رہے گے ۔