کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:12

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2019ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنٹرل لائبریری کے زیر انتظام دو روزہ کتب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ کتب میلہ کا باضابطہ افتتاح سیکٹر کمانڈر کوہاٹ بریگیڈئر شہزاد اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جمیل اختر نے کیا اور سٹالوں کا معائنہ کیا ۔دوروزہ بک فیئر میں ہزاروں کی تعداد میں نصابی کتب کے ساتھ ساتھ سائنسی ‘ادبی اور دینی علوم پرمشتمل کتابیں رکھی گئی ہیں۔

کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فیکلٹی ممبرز ‘انتظامی افسران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے بک فیئر میں شرکت کی اور یونیورسٹی سنٹرل لائبریری کی اس کاوش کو سراہا۔دو روزہ بک فیئر کا باضابطہ افتتاح بریگیڈئرکمانڈر بریگیڈئر شہزاد نے کیاجبکہ وائس چانسلر کوھاٹ یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل احمد‘فیکلٹی ممبرز‘انتظامی افسران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔

(جاری ہے)

بریگیڈئر شہزادنے وائس چانسلر کے ہمراہ بک فیئر میںموجود مختلف کتابی سٹالز کا دورہ کیا۔اورکہاکہ اس قسم کے مثبت سرگرمیوں کی بدولت معاشرہ میں کتب بنی کے رجحان میں اضافہ ہوتاہے انہوںنے کہا کہ مہذب معاشرہ کی تشکیل اور اصلاح میں مستند کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے ۔بریگیڈئرکمانڈر نے بک فیئرمیں شرکت سے قبل سنٹرل لائبریری میں پاک کارنر کا بھی افتتاح کیاجس میں پاک آرمی کی جانب سے کوھاٹ یونیورسٹی کومحتلف کتابوں پر مشتمل عطیہ پیش کیاگیا۔

دوروزہ بک فیئر کے حوالے سے میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر جمیل احمدنے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کوھاٹ یونیورسٹی میں کامیاب بک فیئر کا اہتمام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہم کوھاٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو وقتاًفوقتاً درکار مواقع فراہم کرتے ہیںجس کی بدولت انکی کتاب سے متعلق تشنگی دور ہوسکے انہوں نے کہا بک فیئر کے اہتمام سے فیکلٹی ممبرز اور طلباء کو نصابی کتب کی نشاندہی میں مدد ملے گی اور ساتھ ساتھ دیگر سائنسی ‘ادبی اور مذہبی کتابوں سے بھی مستفید ہوسکیں گے ۔

وائس چانسلر نے آخر میں سنٹرل لائبریری منتظمین کوکامیاب بک فیئر انعقادپرمبارکباد دی اور تاکید کی کہ فیکلٹی ممبرز کو اس ڈائزیننگ میںاس بک فیئر سے فائدہ اٹھائیں ۔دوروزہ بک فیئر میں ملک بھرسے 23 کے قریب بک ایجنسیوں اور سیلرز نے شرکت کی