تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا دورہ لاہور
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال، حکومت کی کارکردگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 9 اکتوبر 2019 23:27
(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں پنجاب کلیدی کردار کا حامل ہے، تحریک انصاف عوام میں مقبولیت اور محنتی و وفاشعار کارکنان کے بل بوتے پر کسی بھی سیاسی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شکست خوردہ کرپٹ عناصر کو پنجاب میں کوئی سہارا میسر نہیں آئے گا۔ دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے عوام بھی قومی وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے 12 کروڑ عوام کو منظم اور متحرک کرنے کے لئے تحریک انصاف جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے خلاف محاذ کے خواہاں کرداروں کا سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے اور اسلام کے نام پر اسلام آباد پر نظریں جمانے والوں کے ہاتھ ہزیمت کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور کی روشنی میں پنجاب میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تعمیر و ترقی کے طے شدہ اہداف حاصل کریں گے۔ ان کے مطابق تعصب اور مایوسی کے شکار عناصر کسی طرح اصلاحات کی راہ میں حائل ہونا چاہتے ہیں جس میں انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران پنجاب میں رفاہ عامہ کے کاموں میں تیزی لانے کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا اور عوام کے مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ان کاجائز مقام دینے اور عوام کیساتھ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی خصوصاً حلقہ این اے 61 کے عوام کو درپیش مسائل کا بخوبی حل نکالیں گے جبکہ راولپنڈی کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے لئے وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں، مہنگائی پر قابوپانے کے لئے کابینہ اراکین کو عملی میدان میں نکلنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع کیا نہ کریں گے کیونکہ گزشتہ ادوار میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل بے دریغ طریقے سے استعمال کئے گئے جن کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، شب و روز کی محنت سے چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.