سی پیک سے پیدا ہونیوالے اقتصادی مواقع سے مستفید ہونے کیلئے صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،اسد قیصر

موجودہ حکومت صنعتی شعبے کے ترقی کیلئے پرٴْ عزم ہے ،شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھا رہی ہے سپیکر قو می اسمبلی سے صوابی ایوان صنعت و تجارت اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں کی والی ملاقات، نمائندوں نے اسپیکر کو گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ صنعتی یونٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ پاک ۔چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے اقتصادی مواقع سے مستفید ہونے کے لیے صنعتی شعبے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس کی صنعتی ترقی پر منصر ہوتا ہے۔ اٴْنہوں نے ان خیالا ت کا اظہار صوابی ایوان صنعت و تجارت اور گدون انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا جنہوںنے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے مشیر برائے صنعت عبدلکریم خان ،توانائی اور صنعت کی وزارتوں کے سیکرٹریز ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر مینیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی اور چیئر مین نیپرا اور خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دیگر محکموں کے اعلٰی افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے کہا کہ صنعت کے شعبہ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں کلید ی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتی شعبے کے ترقی کے لیے پرٴْ عزم ہے اور اس شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتصادی چیلنجز ورثے میں ملے ہیں جس پر صنعتی شعبے کے تعاون سے بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔انہوں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے وزیر توانائی کو صنعتوں کو اٴْن کی ضروریات کی مطابق بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔صوابی ایوان صنعت وتجارت اور گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں نے اسپیکر کو گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ صنعتی یونٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ بجلی کا فرسودہ اور پرانے انفراسٹریکچر کی اوورلوڈنگ کی وجہ سے صنعتوں کو بجلی کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے صنعتیں اپنی استعداد کے مطابق پیدوار نہیں دے پا رہیں۔

انہوں بجلی کے پرانے انفرسٹریکچر کو تبدیل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے اس سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صنعتی شعبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے ملکی ترقی میں صنعتی شعبے کے کردار کو سراہتے ہوئے وفد کے شرکاء کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔

انہوں نے وزارت توانائی کو ملک کے تمام ایوان صنعت و تجارت خصوصاگدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمانئدوں سے رابطے کر کہ صنعتوں کو توانائی کے سلسلے میں درپیش مسائل کی نشاندی کرنے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں یقین دلایا کہ گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کو دردپیش اوورلوڈنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے نیا گریڈ اسٹیشن قائم کر کے اسے پرانے انفراسٹریکچر سے متصل کیا جائے گا ۔

انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیسکو کو نئی ٹرانسمشن لائن بچھانے اور میٹروں کی تنصیب کے لیے میٹریل کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوابی ایوان صنعت و تجارت اور گدون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے نمائندوں نے انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی گہری دلچسپی پر اٴْن شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے صنعتوں کی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے صنعتوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اٴْٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔