’میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی‘

سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر دلچسپ تبصرے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 20:56

’میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی‘
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ پیر کے روز پاکستان سری لنکا سے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا تھا اور اس طرح پاکستان ٹی ٹونٹی سیریز بھی ہار گیا۔ اس میچ کے فوراََ بعد بہت سے مزاحیہ تبصرے سوشل میڈیا پر کیے جانے لگے۔

ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر آئی جس میں ایک خاتون عمر اکمل کے آؤٹ ہونے پر سر پہ ہاتھے رکھے مایوس کھڑی ہیں۔ اب ایک صارف نے اس تصویر کے ساتھ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سوچ رہی ہے کہ ’میچ کا ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی‘۔ 
 
 
 ایک اور صارف نے ڈک یعنی صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’دو میچ اور مل جائیں تو عمر اکمل اس لسٹ میں ٹاپ پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

‘ 
 
 ایک صارف نے سابق کوچ مکی آرتھر کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔ حسنات نے عمر اکمل کے ایک بیان جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مکی آرتھر انہیں گالیاں دیتے تھے، کے ساتھ ٹویٹ کیا: ’مکی آرتھر کو سیلوٹ۔‘ 
 
 ایک صارف نے لکھا کہ ’’عمر اکمل صرف 100 رنز سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے‘‘۔

 
 
 دوسری جانب تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا،سمارا وکراما صرف8رنز بنا کر عماد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے ، گوناتھلیکا بھی12رنز بنا کر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے ،راجا پکسا3رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جب کہ اینجلو پریرا13رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے ، فرنینڈو اور شناکا کے مابین پانچویں وکٹ کیلئے 76رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس کے بعد شناکا12رنز بنا کر وہاب کا شکار بنے ،مادو شنکا بھی ایک رن بنا کر پوویلین لو ٹ گئے، پاکستان ٹیم میں 3 اور سری لنکا نے 5 تبدیلیاں کی ہیں۔

ایک عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں ناکامی اور ان کی کارکردگی پر مداحوں کی شدید کے بعد ٹیم انتظامیہ نے انہیں تیسرے ٹی20 میں موقع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔