آئی جی سندھ کے حکم پر 1995میں اے ایس آئی کے طور پر بھرتی ہونے والے مختلف پولیس افسران کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے طور پر ترقی دیدی گئی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:02

آئی جی سندھ کے حکم پر 1995میں اے ایس آئی کے طور پر بھرتی ہونے والے مختلف ..
ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) آئی جی سندھ کے حکم پر 1995میں اے ایس آئی کے طور پر بھرتی ہونے والے مختلف پولیس افسران کو سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے طور پر ترقی دیدی گئی ٹنڈوالہ یار مقرر 15پولیس افسران کو ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے اپنے آفس میں مختصر تقریب کے دوران ترقی پانے والے پولیس افسران کو بیج لگاکر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے بیج لگائے انسپکٹر کے عہدے پر پرموشن پانے والے انسپکٹر افضل مگسی ، طفیل احمد جلالانی ، اعجاز ڈیشک ، امجد حسین جونیجو ، افتخار حسین خانزادہ ، مسکین احمد ، گیلو ، آفتاب احمد میمن ، عبدالطیف مییمن ، بھادر خان جمالی ، بشیر احمد میربحر ، سید علی بخش شاہ ، محمد خان بھنبڑو ، عبدالرشید احمد بھٹو ، ممتاز علی چانڈیو ، شمس الدین ڈاہڑی ، شامل ہیں ہونے والی مختصر تقریب کے دوران ترقی پانے والے پولیس افسران میں خوشی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا فرض ایمانداری سے سرانجام دیں اور جہاں بھی انہیں تعینات کیا جائے وہاں وہ اپنی زمیداری احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے عوام کے درمیان رہے اور عوام کی حفاظت کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں سے جرائم کرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے ہمیشہ سرگرم رہیں اور اپنی صلاحیتیں بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے محکمے اور ملک کا نام روشن کریں ۔

متعلقہ عنوان :