آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور ضمنی انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:05

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے میرپور میں 24نومبر2019کوہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور کو ریٹرننگ آفیسراورتحصیلدار ڈڈیال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔