بلاول بھٹو کے نام سے جعلی ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف

اینٹی کرپشن کراچی ایسٹ نے چھاپہ مار کے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی جانب سے پانچ مزید جعلی سکیمیں چلانے کا اعتراف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ اکتوبر 22:11

بلاول بھٹو کے نام سے جعلی ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 اکتوبر2019ء) بلاول بھٹو کے نام سے جعلی ہاﺅسنگ سکیم بھی چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کراچی ایسٹ نے بلاول بھٹو کے نام سے جعلی ہاﺅسنگ سکیم چلانے والے دفتر پہ چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی جانب سے پانچ مزید جعلی سکیمیں چلانے کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ ضمیر عباسی کے مطابق جعلی سکیم کے حوالے سے متعدد شکایات ملنے پر بلاول بھٹو ویلفیئر ہائوسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کمپنی کے سی ای او کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان نے جعلی ہائوسنگ سکیم کے ذریعے شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے،یہ منظم گروہ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سکیم دکھا رہا تھا، جس سکیم کا وجود ہی نہیں تھا جبکہ اس کی چونسٹھ فائلیں بھی فروخت کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق نوری آباد میں زمین دکھا کر جعلسازی کی جا رہی تھی۔ اینٹی کرپشن ایسٹ کے مطابق گروپ مزید سکیمیں چلا رہا ہے جس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

البتہ اینٹی کرپشن کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اسکینڈل میں سیاسی رہنما ظفر جھنڈیر کو بری کردیا۔کراچی کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں بلاول بھٹو زرداری کے نام پر جعلی ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسکینڈل کیس میں بلاول بھٹو ویلفیئر ہاؤسنگ اسکیم کے سی ای او ظفر جھنڈیر کو عدالت میں پیش کیا ۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے ظفر جھنڈیر کیخلاف گذشتہ روز درج ہونیوالی ایف آئی آر کو خلاف قانون قرار دے کر خارج کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے یونیورسٹی روڑ پر جعلی ہاسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے جعلی رہائشی منصوبے کے الزام میں بلاول ویلفئیر ہاسنگ اسکیم کا ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔