کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا،بچی کی حالت خطرے سے باہر

بدھ 9 اکتوبر 2019 22:45

کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیا،بچی کی حالت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے والے اناڑی پولیس اہلکار نے بچی کو زخمی کردیازخمی بچی کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں کتے کو مارنے کے لیے پولیس اہلکار کو گولی چلائی کتا مر گیا لیکن گولی واپس ہوکر بچی کو لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئی۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی بچی دعا فاطمہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق کتے نے بچوں پر حملہ کیا تو اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی۔علاقہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایس ایس پی علی رضا کا کہنا ہے کہ ملوث پولیس اہلکار کی تلاش جاری ہے۔بچی دعا فاطمہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی، اچانک فائر کی آواز آئی اور بچی گر گئی، دعا کو قریبی اسپتال لے کر گئے تو جناح اسپتال بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایکسرے میں معلوم ہوا کہ 3 سالہ دعا فاطمہ کو گولی لگی ہے، اسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بچی کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم نے خود پولیس اہلکار کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا ہے، اہل محلہ نے بتایا کہ گلی میں ریڑھی کے نیچے کتا بیٹھا تھا، گلی سے گزرنے والے اہلکار نے کتے پر فائرنگ کی۔