سری لنکا نے عالمی نمبر1 ٹیم کو ہرا کر پہلی بار تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی

سری لنکا نے کبھی تین میچوں کی سیریز نہیں جیتی تھی، پاکستانی ٹیم نمبر1 پر ہونے کے باوجود سری لنکا سے تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہوئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 22:57

سری لنکا نے عالمی نمبر1 ٹیم کو ہرا کر پہلی بار تین میچوں کی ٹی ٹونٹی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اکتوبر2019ء) سری لنکا نے عالمی نمبر1 ٹیم پاکستان کو ہرا کر پہلی بار تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینئیر صحافی طلعت حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ سری لنکا نے کبھی تین میچوں کی سیریز نہیں جیتی تھی، پاکستانی ٹیم نمبر1 پر ہونے کے باوجود سری لنکا سے تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’سری لنکا نے کبھی تین میچوں کی سیریز نہیں جیتی۔ ھم نے ان کو یہ اعزاز بخشاہے باوجود اس کے کہ ان کی رینکنگ 8 ھے۔ ھمارا نمبر 1 تھا۔ تبدیلی آ چکی ھے۔ اب قومی ٹیم سے بھی 5 گھنٹے کی میٹنگ کر کے کرکٹ سکھانا پڑے گی۔ کام بڑھتا جا رہا ھے‘‘۔
 
 خیال رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے آخری میچ میں 13رنز سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

،تیسرے ٹی20 کےلئے پاکستانی ٹیم میں احمد شہزاد کی جگہ حارث سہیل، عمر اکمل کی جگہ افتخار احمد اور محمد حسنین کی جگہ عثمان خان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔ میچ کےلئے سری لنکن ٹیم میں داسن شناکا (کپتان)، دانوشکا گناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرانا (وکٹ کیپر)، بھنوکا راجاپکسا، انجیلو پریرا، اوشادا فرنانڈو، وانندو ہسارنگا، لہیرو مدوشانکا، لکشن سنڈیکان، کوس راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے ۔

یاد رہے کہ سری لنکا کےخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور دوسرے میچ میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور 35 رنز سے شکست کے بعد سیریز 0-2 سے گنوا بیٹھی تھی۔