‘کوئٹہ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ او یوسف مستی خان کی اہم سیاسی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور بین ا لاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:15

) کراچی /کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور عوامی ورکرز پارٹی کے مرکزی صدر یوسف مستی خان کے درمیان اہم سیاسی ملاقات۔

(جاری ہے)

دونوں سیاسی رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بین القوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ حکمت عملی سمیت جماعتوں کے اتحاد و انضمام کے حوالے سے کمیٹیوں کے درمیان ملاقاتوں کو فوری طور پر یقینی بنانے کے لیے زور دیا اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بہت جلد باقاعدہ نشست کی جائے گئی اجلاس میں نیشنل پارٹی(سندھ) کے صدر رمضان میمن، منصور بلوچ اور مجید ساجدہ بھی موجود تھے۔