ریاستِ مدینہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی
صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں ہال کے اندر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور عوام کے درمیان خاردار تار لگا دی گئی، عوام سراپا احتجاج
عثمان خادم کمبوہ بدھ 9 اکتوبر 2019 23:21
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی چکوال میں آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالے سے درخواستیں لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی وزیرِ اعلیٰ کو مل نہ سکا۔
بعدازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چکوال میں ضلع چکوال اور ضلع جہلم کیلئے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے چکوال اورجہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے چکوال کے لئے مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بھاگوال کا افتتاح کیا۔ یہ کالج 11کروڑ 18 لاکھ روپے سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے ڈھوک ٹاہلیاں جھیل میں انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ انٹرٹینمنٹ پارک اور واٹر سپورٹس کے منصوبے پر 10 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج چکوال کے بی ایس بلاک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ بی ایس بلاک کی تعمیر پر 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے چکوال کی دھارابی جھیل میں ریزارٹ اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔یہ منصوبہ 8 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چکوال میںمنصوبوں کے افتتاح اورچکوال و جہلم کے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کی خدمت کے ایک اور وعدہ پورا ہونے پر اطمینان محسوس کررہاہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.