مختلف چینی کمپنیاں صنعتوں میں سرمایہ کاری کے لئے پاکستان آ رہی ہیں، چارج ڈی افئیر چینی سفارتخانہ مس پینگ شن زوئی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:00

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) چین کے سفارتخانے کی چارج ڈی افئیرمس پینگ شن زوئی نے کہا ہے کہ مختلف چینی کمپنیاں پاکستان آ رہی ہیں۔ بدھ کو انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز (آئی پی ڈی ) نے کام سیٹس کے تعاون سے پاکستان چائینہ انڈسٹریل کو آپریشن کے عنوان سے کام سیٹس ہیڈکوارٹر میں سیمینار منعقد کیا۔

جس میں چین کے سفارتخانے کی چارج ڈی افئیر مس پینگ شن زوئی مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیزکی صدر فرحت آصف نے کہا کہ آئی پی ڈی زور دیتا ہے کہ وہ دنیا بھر سے سفارت کاروں، ماہرین، ماہرین تعلیم، غیر سرکاری تنظیموں سمیت متعدد گروپوں کو متعدد زون میں کام کرنے کے لئے مربوط کرے جس کا واحد مقصد امن پیدا کرنا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے متنوع امور کا سامنا کرنے والے ممالک میں ترقی لانا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی سفارتخانے کے چارج ڈی افئیر نے کہاکہ گذشتہ سال ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں پاک چین نے تعلیم ،ٹیکنالوجی کے فروغ اور استحکام کے لئے خصوصی اقتصادی زونزکے قیام کے لئے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف چینی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیسابق صدر اور سی پی ای سی پر چیئرمین آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راجہ عامر اقبال نے اپنی پیش کش میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے امکان پر روشنی ڈالی۔

شاہنواز محمود ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر، پاک چین انویسٹمنٹ کمپنی نے کہا کہ پاکستان اور چین متعدد معاشی ڈومینز میں ون ان ون تعاون کے مقصد سے تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں شدید معاشی بحرانوں کے وقت سی پی ای سی( سی پیک) پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کاروبار کو کاروباری روابط میں ترقی کے ذریعے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان صنعتی پیشرفتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے خاص طور پر ہماری مقامی کمپنیوں اور کاروباری افراد کو مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے مطالبات کی معاشی حرکیات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مواقع کے بارے میں گہری جانکاری اور ان کی تیاری سے ہماری صنعت کو کئی گنا بڑھنے میں مدد ملے گی۔سیمینار میں سفارت کاروں، سفیروں، سابق سفارتکاروں، ماہرین تعلیم، طلباء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔