لاک ڈاؤن یا احتجاج کبھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا ، ندیم افضل چن

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:15

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے یا مظاہرے کرنے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن یا احتجاج کبھی بھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا اور معاملات حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

وہ بدھ کو یہاں نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت گرانے کے لئے احتجاج یا دھرنا شروع کرنے سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنا رہی۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جے یو آئی (ف) جماعت کا ذاتی ایجنڈا لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن یا احتجاج کبھی بھی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوسکتالہذا مسائل اور معاملات حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔

متعلقہ عنوان :