رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران کیمیکل اور فارما پروڈکٹس کی برآمدات میں 14.18فیصد کا اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات پاکستان

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:30

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران کیمیکل اور فارما پروڈکٹس کی برآمدات میں 14.18فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران کیمیکل اور فارما پروڈکٹس کی برآمدات 22 ہزار 456 رہیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران کیمیکل اور فارما پروڈکٹس کی برآمدات بڑھ کر 25 ہزار 641 تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران کیمیکل اور فارما پروڈکٹس کی برآمدات میں 3 ہزار 185 یعنی 14.18فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :