رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران پلاسٹک میٹیریل کی برآمدات میں 14.19فیصد کا اضافہ ہوا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 00:30

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) رواں مالی سال 2019-20ء کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں 14.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات 39ہزار 953میٹرک رہیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات بڑھ کر 45ہزار 623 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹریل کی برآمدات میں5ہزار 670 یعنی 14.19فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :