Live Updates

وزیراعظم عمران خان چینی میڈیا کی بھی پسندیدہ شخصیت بن گئے

چین کے دورے کے دوران ن وزیراعظم عمران خان چینی میڈیا پر چھائے رہے،وزیراعظم سے متعلق خبریں چین کے بڑے اخبارات کے فرنٹ پیج پر شائع ہوئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:02

وزیراعظم عمران خان چینی میڈیا کی بھی پسندیدہ شخصیت بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اکتوبر 2019ء) :وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو ایئرپورٹ پر چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ وزیراعظم عمران خان نے دو روزہ دورہ کے دوران چینی صدر و وزیراعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف تقاریب میں شرکت کی۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی میڈیا پر چھائے رہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ایک سال کے دوران چین کا تین مرتبہ دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے چینی قیادتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔۔چینی ذرائع ابلاغ نےعمران خان کو نمایاں کوریج دی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ان کی چینی وزیراعظم لی کی چیانگ،مشترکہ بیان اور کئی دو طرفہ معاہدوں کی رپورٹیں چین کے بڑے اخبارات کے فرنٹ پیج پر شائع ہوئیں۔

اس کے علاوہ آن لائن میڈیا،چائنہ اکنامک نیٹ نے بھی پاکستانی وزیراعظم کی مصروفیات کو نمایاں شائع کیا۔بظاہر لگتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چینی عوام میں بھی مقبول ہو گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ چینی میڈیا عمران خان کو خوف کوریج دیتا ہے۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تیزی سے گمنامی سے نکل کر عالمی منظر پر نمایاں ہورہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کا دورہکیا تھا۔ منگل کو عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہیں 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے چین کے وزیراعظم کو چین کے 70 ویں قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری سے دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی مفادات کی حفاظت اور خطے میں ترقی و استحکام اور امن و سلامتی کے فروغ میں مدد ملی ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات