لیاقت علی خان کی68ویں برسی 16اکتوبر کو منائی جائے گی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:36

لیاقت علی خان کی68ویں برسی 16اکتوبر کو منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت لیاقت علی خان کی68 ویں برسی 16اکتوبر کو منائی جائے گی،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرات،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،اس سے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،قومی و نجی چینلز سے دستاویزی پروگرام نشر ہوںگے،قومی اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے،شہید ملت لیاقت علی خان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ان کے مزار اور مساجد میں قرآن خوانی کی محافل کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ لیاقت علی خان کو 16اکتوبر 1951کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران شہید کیا گیا تھا۔