کالم نگار طفیل ابن گل کی 25 ویں برسی کل منائی جائے گی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) نامور کالم نگار اور ناول نگار طفیل ابن گل کی 25 ویں برسی کل منائی جائے گی ۔ طفیل ابن گل 1959ء میں مشرقی پاکستان میں پیدا ہوئے۔ان کے والد پاک فوج سے منسلک تھے۔بعد ازاں آپ کے اہل خانہ بنگلا دیش سے پہلے بہاولپور اورپھرملتان میں آباد ہو گئے۔

(جاری ہے)

طفیل ابن گل نے ابتداء میںاپنا کام سیلز مین شپ سے شروع کیااور پھر 1980ء میں روزنامہ نوائے وقت سے کالم نگاری کاآغاز کیا۔

1986ء میں وہ ملتان سے لاہور منتقل ہوگئے،انھوں نے پہلے روزنامہ جرات اور پھرامروز سے وابستگی اختیارکی۔امروز میں کالم نگاری بھی کی جبکہ فیملی میگزین میں قسط وارناول لکھنا شروع کردیا۔امروز بندہونے کے بعد آپ معاشی مسائل کا شکارہوئے۔ 11اکتوبر1994ء کو ملتان میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔انہیں گھوٹکی میں سپردخاک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :