اداکارہ صباقمر نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’کملی‘‘ سائن کر دی

’ کملی‘‘ محبت کی دردناک کہانی پر مبنی ہے، فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی

جمعرات اکتوبر 12:53

اداکارہ صباقمر نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’کملی‘‘ سائن کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) پاکستان کے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی دوسری فلم 'کملی' کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’کملی‘‘ سائن کردی ہے جس میں وہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

تاہم اس وقت تک اداکارہ نے اس فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ بھی شیئر نہیں کیا تھا اور اب ہدایت کار نے خود اپنی اس فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بات کی۔اپنے ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ’’ کملی‘‘ محبت کی دردناک کہانی پر مبنی ہے، جسے نہایت شاندار انداز میں تیار کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :