رافیل جنگی طیارے ملنے کے باوجود پاکستان کی بھارت پر فضائی برتری اب بھی برقرار ہے، دفاعی تجزیہ نگار ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف کی ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو

جمعرات 10 اکتوبر 2019 12:53

رافیل جنگی طیارے ملنے کے باوجود پاکستان کی بھارت پر فضائی برتری اب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) دفاعی تجزیہ نگار ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا ہے کہ بھارت کو فرانس ساختہ رافیل جنگی طیارے ملنے سے بھی پاکستان کی بھارت پر فضائی برتری میں کوئی فرق نہیں پڑا اور ہماری بھارت پر فضائی برتری اب بھی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ بھارت کے سینکڑوں جنگی جہاز بے کار ہوچکے ہیں، وہ ایک عرصہ سے فورتھ جنریشن طیارے بنانے اور پھر حاصل کرنے کے لئے کوشاں تھے۔

یہ طیارے بنانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے رافیل کاسودا کیا ہے، اس سے بھارتی ایئر فورس کو کچھ سہارا ضرور ملے گا لیکن پاکستان کی بھارت پر فضائی برتری اب بھی برقرار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایف 16 طیارے ہیں جبکہ جے ایف تھنڈر جو کہ جدید دور کا بہترین طیارہ ہے جو ہم خود تیار کررہے ہیں۔ ایئر مارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ بھارت یہ جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈا کررہا ہے کہ ان فرانسیسی ساختہ طیاروں کے بعد اسے فضائی برتری حاصل ہوگئی ہے ایسا بالکل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :