سرگودہا تعلیمی بورڈ نے گیا ہو ریں جما عت کے نتیجہ کا اعلا ن کر دیا

55,575امید واروں سے 31,263امید وار کا میاب ہوئے جن کی کا میا بی کا تنا سب 56فیصد رہا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:24

سرگودہا تعلیمی بورڈ نے گیا ہو ریں جما عت کے نتیجہ کا اعلا ن کر دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) سرگودہا تعلیمی بورڈ نے گیا ہو ریں جما عت کے نتیجہ کا اعلا ن کر دیا۔جس میں 55,575امید واروں سے 31,263امید وار کا میاب ہوئے جن کی کا میا بی کا تنا سب 56فیصد رہا۔زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت)کے سالانہ امتحان 2019کے نتیجے کا اعلان کیا جس میں 57ہزار 311امید واروں نے رجسٹریشن کرواکر 55ہزار 575امید وار طلبائ وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 31ہزار 263امیدوار کامیاب ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 56.25فیصد رہا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن ڈاکٹر پروفیسر کوثر ریئس نے سیکریٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر کے ہمراہ کمپوٹرکا بٹن دبا کر نتیجہ آن لائن کیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات چوہدری اکرم تارڑ نے بتایاکہ ریجن کے ضلع سرگودہا سے 27ہزار 567امیدواروں نے حصہ لیا اور 16 ہزار 166 کی کامیابی کا شرح تناسب58.64فیصد رہا۔ ضلع میانوالی سی8 ہزار 576امیدواروں نے حصہ لیا 4 ہزار 770 کی کامیابی کا شرح تناسب 55.62فیصد رہا ۔ ضلع خوشاب سے 9 ہزار 206امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے 4 ہزار 903 کی کامیابی کا شرح تناسب 53.26فیصد رہا جبکہ ضلع بھکر سی10 ہزار 226امیدواروں نے حصہ لیا جن میں پانچ ہزار 424 کی کامیابی سے شرح تناسب 53.04فیصد رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :