تھانہ نیلور اور گولڑہ پولیس نے منشیات فروش یاسر علی کو گرفتار کر کے 1160گرام چرس بر آمد کرلی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 13:52

تھانہ نیلور اور گولڑہ پولیس نے منشیات فروش یاسر علی کو گرفتار کر کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) تھانہ نیلور اور گولڑہ پولیس نے منشیات فروش یاسر علی کو گرفتار کر کے 1160گرام چرس بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر تھانہ نیلور اور گولڑہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جمعرات کو بھی جاری رہا ،نیلور پولیس نے منشیات فروش یاسر علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم انزر گل سے 560 گرام ہیروئن برآمد کر لی، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔