علامہ اقبال یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو کتب کی ترسیل

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:31

علامہ اقبال یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو کتب کی ترسیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل کتب نے " تعلیمی سرگرمیوںکے کیلنڈر "میںمقررشدہ شیڈول کے مطابق ترسیل کتب کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے، میلنگ سیکشن کے کارکن 2 شفٹوں میں صبح 8 بجے سے شام 7بجے تک اس کام میں مصروف رہتے ہیں۔ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ و میلنگ میاں محمد ریاض کے مطابق اب تک میٹرک کے 38ہزار جبکہ ایف اے پروگرام کے 68ہزار طلبہ کو کتب ارسال کی جاچکی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو فرائض کی بروقت انجام دہی کی سختی سے ہدایت کی ہے تاکہ کسی ایک بھی طالب علم کی جانب سے کسی بھی تدریسی امور کی لیٹ ہونے کی شکایت موصول نہ ہو۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سمسٹر کے داخلے جاری ہیں اور طلبہ کو کتب ملنا شروع ہوچکے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر کی تیاری اور اِس پر عملدرآمد کرانے سے یقینابہتر نتائج برآمد ہوں گے۔

یونیورسٹی پر طلبہ کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ،ْ داخلوں کی تعداد بڑھے گی۔ میٹرک اور ایف اے پروگرام میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے، داخلہ ارسال کرنے والے وہ امیدوار جن کو ابھی کتب موصول نہیں ہوئے ہوں، کچھ دن انتظار کریں ،ْ انہیں یونیورسٹی کی جانب سے بہت جلد کتب موصول ہوجائیں گی۔

متعلقہ عنوان :