پاکستان سمیت دنیا بھر میں انڈے کا عالمی دن کل منایا جائے گا، ایوان صنعت و تجارت فیصل آبا د میں خصوصی ایگ فیسٹیول کا اہتمام ہوگا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:31

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انڈے کا عالمی دن کل منایا جائے گا، ایوان صنعت ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کل جمعہ کو انڈے کا عالمی دن منایا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت فیصل آبا دمیں ایک خصوصی ایگ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس کے انعقاد کیلئے چیمبر کو ایگر ی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ، پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن اور ایگ سیلرز ایسوسی ایشن سمیت بعض دیگر اداروں کا اشتراک بھی حاصل ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر رائو سکندر اعظم خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب میں چیمبر کے دیگر عہدیداران سمیت پولٹری فارمنگ اور ایگ سیلرز سمیت مختلف مکاتب فکر کی کاروباری و تجارتی اور سماجی شخصیا ت بھی شرکت کریں گی۔