تھانہ نیلور اورگولڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2 ملزمان گرفتار،چرس اور ہیروئن برآمد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:43

تھانہ نیلور اورگولڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،2 ملزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس کے خصوصی احکامات پر تھانہ نیلور اور گولڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس اور ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق کریک ڈائون کے دوران نیلور پولیس نے منشیات فروش یاسر علی کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم انظر گل سے 560 گرام ہیروئن برآمد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری ہے۔