سنگا پور نے زیادہ چینی والے مشروبات کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:43

سنگا پور نے زیادہ چینی والے مشروبات کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ
سنگاپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) سنگا پور نے زیادہ چینی والے مشروبات کی تشہیر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگاپور کے وزیر برائے صحت ایڈون ٹونگ نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک میں ذیابیطس کی بیماری کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت کیا ہے اور کہا ہے کہ زیادہ چینی پر مشتمل سافٹ ڈرنکس اور جوسز کے ڈِبوں اور بوتلوں پر’مضر صحت‘ کا لیبل بھی لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان اقدامات پر آئندہ چار سال میں مرحلہ وار عمل درآمد ہو گا۔ میکسیکو،برطانیہ اور کینیڈا کے بعد سنگاپور دنیا کا چوتھا ملک ہو گا جہاں زیادہ حراروں اور چینی والے مشروبات کی تشہیر پر پابندی ہو گی۔ سنگاپورین وزیر کے مطابق زیادہ چینی والے مشروبات کی تشہیر پر پابندی میں ٹی وی،پرنٹ ،بل بورڈ اور آن لائن چینلز جیسے کہ سوشل پلیٹ فارمز شامل ہوں گے۔سنگا پور میں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض پائے جاتے ہیں جس کی وجہ رعایتی نرخوں والے ہاکرز سنٹر سے کھانے کھانے کے کلچر کا فروغ ہے۔

متعلقہ عنوان :