نائب تحصیلدار بھلوال دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) نائب تحصیلدار بھلوال دوران ڈیوٹی انتقال کرگئے۔آبائی گائوں میں نماز جنازہ کے بعدسپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نائب تحصیلدار بھلوال سکندر حیات کلیار ایک خاتون کی درخواست پر چک سات میں اراضی کا معائنہ کررھے تھے کہ انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ھوا۔مرحوم نائب تحصیلدار کو نماز جنازہ ادا کر کے انکے آبائی گائوں چک 151شمالی سلانوالی میں سپردخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں افسران،شہریوں،معززین اور اعزازاقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پسمندگان سے اظہار ہمدردی کیا۔

متعلقہ عنوان :