قلعہ عبداللہ میں کتوں کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق،لواحقین کا میت کوئٹہ چمن شاہراہ پر رکھ کر احتجاج

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) قلعہ عبداللہ میں کتوں کے کاٹنے سے بچہ جاں بحق، ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر لواحقین کا میت کوئٹہ چمن شاہراہ پر رکھ کر احتجاج لیویز کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے ژڑہ بند میں کتوں کے کاٹنے سے 11سالہ عبدالحنان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والا بچہ باپ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گھر کے قریب باغ میں گیا تھا جہاں اسے متعدد کتوں نے کاٹابچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں لواحقین کے مطابق ادویات نہ ہونے کی وجہ سے وہ جابنر نہ ہوسکاجس پر بچے کے ورثاء نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ پر لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک ہوگئی تاہم بعدازاں ورثاء نے لیویز سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا اور عبدالحنا ن کی تدفین کردی گئی