ضلعی سیکرٹریٹ میں محکموں کے دفاتر منتقل نہ ہوسکے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 14:59

ماشکیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) دو ہزار پانچ کو ضلع کا درجہ پانے والے ضلع واشک میں دوہزار چھ کو ضلع کے تمام محکموں کے سرکاری آفیسران کے دفاتر کے لیے دوہزار چھ کو کروڑوں کی لاگت سے بننے والے پچاس سے زائد کمروں پر مشتمل ضلعی سیکرٹریٹ کئی سال پہلے تیار ہو کر باقاعدہ ضلعی انتظامیہ واشک کے حوالہ کر دی گئی ہے تاہم ضلع کے مختلف محکموں کے آفیسران و اسٹاف تاحال مذکورہ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلڈنگ میں منتقل نہ ہوسکے ضلعی سیکرٹریٹ کو واشک میں تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی نے ساٹھ لاکھ سے زائد رقوم سے سولر سٹم بجلی سے منسلک کی ہے لیکن استفادہ حاصل کرنے والا کوئی نہیں جبکہ اکثر و بیشتر ضلعی آفیسران دفاتر نہ ہونے کا بہانہ کرکے ہیڈکواٹر میں ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں لیکن کروڑوں کی لاگت سے تیار ہونے والے ضلعی سیکرٹریٹ ڈیوٹی سے غائب آفیسران کا سرکاری دفاتر نہ ہونے کے دعووں کی نفی کرتا ہے واشک کے سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت کے ذمہ داراں سمیت چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع واشک کے ضلعی آفیسران کے لیے تیار ہونے والے بلڈنگ میں سرکاری دفاتر کو منتقل کرکے عوامی مشکلات کو کم کر کے ضلع سیکرٹریٹ کو فعال بنایا جائے۔