وطن عزیز کے محافظ قوم کے محسن ہیں ،صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن

دفاع وطن کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 15:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) سجادہ نشین عید گاہ شریف وروحانی پیشواء صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے کہاہے کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی سلامتی اور سرحدی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہے جس کی بدولت دشمن کو پاکستان کے خلاف آنکھ اٹھانے کی بھی جرات نہیں ،دفاع وطن کے لیے مسلح افواج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ،ہمیں من الحیث القوم دفاع وطن کے حوالے سے مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کر انہیں مضبوط کرنا ہے اور ان کے حوصلے بلند کرنے ہیں کیونکہ یہی جذبہ حب الوطنی کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالت کا اظہار انہوں نے ایک دینی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کا وجود وطن عزیز کی بدولت ہے اور وطن عزیز کے محافظ قوم کے محسن ہیں اور ھم سب نے مسلح افواج کے سپہ سالار کو عملی طور پر یقین دھانی کرانی ہے کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور اللہ رسول کا نام لینے والے وطن کے محافظوں کے لیے دعا گو ہیں اور جو ملک کے دشمن ہیں وہ فوج کے دشمن ہیں ،ہماری افواج کا سپہ سالار سچا عاشق رسول ہے اور یہی وجہ ہے کہ پوری قوم ان پر اعتماد کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ ملک کی سربلندی ،ملک کی عزت کے جو بھی قدم آپ اٹھائیں گے یارسول اللہ کہنے والے آپ کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :