Live Updates

نوازشریف کی واضح ہدایت ہے کہ پاکستان سے پیار رکھنے والا ہرشخص مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا

شہبازشریف آزادی مارچ کو لاہور میں ویلکم کریں گے۔ ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 16:09

نوازشریف کی واضح ہدایت ہے کہ پاکستان سے پیار رکھنے والا ہرشخص مولانا ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف آزادی مارچ کو لاہور میں ویلکم کریں گے، ن لیگی مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا،شہبازشریف بھی اگر صحت کی وجہ سے نہ جاسکے تو ویلکم کریں ضرور کریں گے۔ انہوں نے قائد ن  لیگ نوازشریف سے جیل میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف صحت کی وجہ سے نہیں جاسکےتولاہورمیں آزادی مار چ کوویلکم ضرور کرینگے۔

نوازشریف نے کہا ہے جس کو پاکستان سے پیارہے وہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں کارکن تو ہرحالت میں شریک ہوتا ہے۔ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے لیے خط بھجوایا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ہر کارکن آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

(جاری ہے)

شہبازشریف دھرنے میں شرکت کے حامی نہیں، ن لیگ کے رہنما بند کمرے میں مولانا فضل الرحمان کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ دھرنا نہ کریں لیکن باہر آ کر بیان بدل جاتا ہے۔

دھرنے کے معاملے پر نوازشریف کی پوزیشن بہت واضع ہے لیکن ان کے قریبی ساتھی تذبذب کا شکار ہیں۔ پیپلز پارٹی میں بھی یہی پوزیشن ہے۔ آصف زرداری نے مولانا کی حمایت کی ہے جبکہ ان کے پارٹی رہنما ابھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سب کچھ لکھ کر رکھا ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں کیا کرنا ہے اور بعد کی حکمت عملی کیا ہوگی۔

وہ دھرنا لازمی دیں لیکن سیاسی جماعتوں کو پتہ نہیں کیوں سمجھ نہیں آ رہی۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی مذاکرات شروع کرے۔ ان کے ساتھ ایک سیاسی ڈائیلاگ کرنے کی ضرورت ہے ، ان کو بھی فیس سیونگ کی ضرورت ہے۔انہیں کہا جائے کہ آپ آجائیں ، آپ اسلام آباد میں جلسہ کریں اور اس کے بعد آپ پشاور جائیں وہاں جلسہ کریں لیکن دھرنا نہ دیں ۔ حامد میر نے کہا کہ اگر حکومت نے مس ہینڈلنگ کی اور مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا یا کریک ڈاؤن شروع کر دیا تو مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئے بغیر ہی اپنی جنگ جیت جائیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات