ٹی ایچ کیو پسرور میں لیپروسکوپک لیزر سرجری ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 16:41

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) تحصیل لیول کے ہسپتالوں میں پنجاب بھر میں پہلی بار ٹی ایچ کیو پسرور میں لیپروسکوپک لیزر سرجری ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرجن ڈاکٹرز کو لیپرو سکوپی کے ذریعے آپر یشن کی تربیتی ورکشاپ کے بارے آگاہ کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں ضلع بھر کے سینئر سرجن ڈاکٹرز کے علاوہ ینگ ڈاکٹرز نے بھر پور شرکت کی اس ورکشاپ کا انعقاد ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور ڈاکٹر طارق محمود فاروقی اور سر جن ڈاکٹر میاں ولید کی خصو صی کاوشوں سے کیا گیا۔

ورکشاپ کے دوران لیپرو سکو پی کے ذریعے 5 کامیا ب آپریشن کیے گئے ۔ جن میں 2 اپنڈکس ، 2 انگینول ہرنیا اور ایک سیسٹ اوررشامل تھا۔ ورکشاپ میں شر کت کر نے والے تمام ڈاکٹرز کو آپریشنز براہ راست دیکھایا گیا اورتما م آپر یشنزکو مکمل کر نے کے بعد سرجن ڈاکٹر میاں ولید نے کہا کہ اس سلسلہ کو انشااللہ پاکستان بھر میں پھیلائیں گے اور ماہانہ بنیادوں پر ورکشاپس کا انعقادکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصدمستحق غریب مریضوں کو جدید طریقہ علاج سے مستفید کرنا بھی ہے۔ ورکشاپ میں سیالکوٹ ،گوجرنوالہ ،نارووال اور لاہور سے سینئر سرجن ڈاکٹرز کی پوری ٹیم شامل تھی جبکہ دوسری ورکشاپ کا انعقاد سمبڑیال ٹی ایچ کیوہسپتال میں کیا گیا، مزید دوسرے شہروں میں بھی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔آخر پر ڈاکٹر ولید نے ایم ایس سول ہسپتال پسرور ڈاکٹر طارق فاروقی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اصغر کا شکریہ ادا کیا۔