اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا

بانی ایم کیوایم پردہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد، پولیس کے پاس بانی ایم کیوایم کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ کراؤن پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ لندن

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات اکتوبر 16:35

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2019ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ لندن نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو گرفتار کرلیا گیا، بانی ایم کیوایم پر فرد جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے، پولیس کے پاس بانی ایم کیوایم کے پاس کافی شواہد موجود ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق  بانی ایم کیوایم پر سدک پولیس اسٹیشن میں فرد جرم دہشتگردی ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے۔

جس کے بعد لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم پر نفرت انگیز تقریر کے زریعے تشدد پر اکسانے، دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے۔ بانی متحدہ کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کررہا ہے۔ بانی متحدہ لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے تھے۔ تاہم آج بھی بانی ایم کیو ایم نے پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دئیے۔

(جاری ہے)

بانی ایم کیو ایم ضمانت ختم ہونے پرتیسری بارسدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے دو گھنٹے تک تفتیش کی۔ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے مقامی وقت کے مطابق دس سے بارہ بجے تک تفتیش کی گئی۔ تفتیش کے دوران الطاف حسین نے صرف اپنا نام ، تاریخ پیدائش اور گھر کا پتہ بتایا ۔ بانی ایم کیو ایم نے برطانوی پولیس کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا جس پر برطانوی پولیس نے انہیں بتایا کہ آپ کے پاس ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا آپشن موجود ہے۔

لیکن نوکمنٹس کہنا عدالت میں آپ کے خلاف جا سکتا ہے۔ تاہم بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے وکیل نے انہیں ’’نو کمنٹس‘‘ کہنے کا ہی مشورہ دیا تھا۔ بعد ازاں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی تھی۔ یہ درخواست ایم کیو ایم کے وکلا نے دائر کی تھی۔ الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔