قصور،کاشتکار آم کے پودوں کی کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ترجمان محکمہ زراعت نے باغبانو ں کو آم کے پھل کی برداشت کے بعد بیمار، خشک، آپس میں الجھی ہوئی، بٹور، زمین سے لگنے والی شاخیں فوری کاٹنے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ کاشتکار آم کے پودوں کی درست اندازمیں کانٹ چھانٹ کاعمل بروقت مکمل کرلیں اور درختوں کی چھتری کو مناسب حدتک کاٹ کر اس کی سنبھال مناسب طریقے سے کریں تاکہ وہ بہترپھل دینے کے قابل رہ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آم کے درختوں کی کانٹ چھانٹ کیلئے آری یا تیزدھارآلات کا استعمال کیاجائے اور کلہاڑے یا کندآلات کا ہرگزاستعمال نہ کیاجائے کیونکہ اس سے پودے کو نقصان کا احتمال ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی شاخیں کاٹنے کے بعد ان پر بورڈ وپیسٹ لگادیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ بڑی شاخ کو ہمیشہ ترچھاکاٹ کر اس کے اوپر بورڈ وپیسٹ لگانے سے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :