پنڈی بھٹیاں،آر پی او گو جرانوالہ نے شکا یا ت سنٹر، پو لیس لا ئنزمیں قائم کیا گیا تفتیشی تر بیت مر کز کا افتتاح کر دیا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:16

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) آر پی او گو جرانوالہ طارق عباس قریشی نے تھا نہ سٹی حا فظ آ باد میں قائم کئے گئے شکا یا ت سنٹر اور پو لیس لا ئنزمیں قائم کیا گیا تفتیشی تر بیت مر کز کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے بعد آ ر پی او گو جرا نوالہ نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ شکا یت سنٹر پر شکا یا ت کر نے والے شہر یوں کا تین روز میں ازالہ کیا جا ئے گا، جس سے پو لیس پر عوام کے اعتماد میں اضا فہ ہو گا۔

انہوں نے بتا یا کی پو لیس افسران کو تفتیش افسران کو تفتیش کے جد ید طر یقو ں سے ہم آ ہنگ کر نے کے لئے تفتیش تر بیت مراکز ائم کئے جا رہے ہیں،جس سے تفتیش کر کے انصا ف مہیا کر یں گے۔انہوں نے کہا کہ پو لیس اور عام میں دو ریاں کم کر نے اور تھا نہ کلچر تبد یل کر نے کے لئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتا ئج نکل رہے ہیں۔