Live Updates

پاکستانی میڈیا مسلہ کشمیر اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے،سینیٹر فیصل جاوید کا سیمینار سے خطاب

جمعرات 10 اکتوبر 2019 17:27

پاکستانی میڈیا مسلہ کشمیر اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں انتہائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا مسلہ کشمیر اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز (آئی پی ڈی)کے زیر اہتمام ’تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی زمہ داری اور کردار‘کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر فیصل جاوید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سمینار میں سفیروں،سفارتکاروں،دانشوروں ،فیکلٹی ممبران اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں زمہ دارانہ اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستانی میڈیا کی کوششیں قابل تحسین اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستانی پیغام کو سرحدوں کے آر پار پہنچانے کیلئے انگریزی پیکج نشریات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں ان مسائل پر قابو پانے کیلئے ملائشیاء اور ترکی کے اشتراک سے انگریزی چینل کی تجویز پیش کی تھی۔فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر اور مسلہ کشمیر کے سفیر ہیں،ہم اس مسلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرینگے۔

آئی پی ڈی کی صدر فرحت آصف نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی ڈی مشنز،حکومتی محکموں اور تنظیموں کے تعاون سے امن ،برداشت اور بقائے باہمی کے فروغ دینے کیلئے سمینارز،کانفرنسز اور ورکشاپس کا انعقاد کرتی رہتی ہیں۔رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد میں میڈیا سٹڈیز کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مسرور عالم خان ،سینئر تجزیہ کار راشد بخاری اور سینئر وائس صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد سعدیہ کمال نے بھی سمینار سے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات